اسلام آباد(سی این پی) جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کشمیری عوام اپنی نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلیے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائے۔ اس دن دنیا بھر کے کشمیری سڑکوں پر نکلیں اور دُنیا کے ایوانوں بالخصوص اقوام متحدہ سے کشمیر کی آزادی کیلیے مطالبہ کریں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ اس دن مقبوضہ جموں کشمیر لداخ میں پہیہ جام ہڑتال کریں- گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے اور رات کو تمام لائٹیں بند کرکے عالمی برادری اور عالمی قوتوں کو پیغام دیں کہ ھم بھارت کے ساتھ نہی رہنا چاہتے اور کشمیر کی آزادی کیلیے ایک ھونے کا ثبوت دیں۔ الطاف بٹ نے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محصور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے اقوام عالم کو پیغام دیں کہ محصور کشمیری اکیلے نہیں ہیں اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کا باب اب بند ہونا چاہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے حقوق کیلیے آواز بلند کریں اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوانے میں کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں 5اگست کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے محصور کشمیریوں سے اپیل کہ کہ عید سادگی سے منائیں اور اپنے اردگرد سفید پوش لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں-جبکہ 5 اگست کو دنیا بھر کے کشمیری،پاکستانی اور فرینڈز آف کشمیر (BLACK DAY) کے طور پر منائیں اور اس دن سڑکوں پر نکل کر اقوام متحدہ سے کشمیری کی آزادی کی ڈیمانڈ کریں جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرکے سڑکوں پر نکلیں اور اپنے اپنے اداروں میں کانفرنسز کا اہتمام کریں تاکہ دنیا بھر کو یہ پیغام جایے کہ محصور کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہم سب ایک ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری