اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سیاحت، شادی ہالز، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت کی کورونا بارے آئندہ اقدامات کے لئے صوبوں سے مشاورت جاری ہے، مختلف شعبوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کے لئے این سی او سی کی سطح پر صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے، مارکیٹوں کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔حماد اظہر نے بتایا کہ ہم نے اس ضمن میں تجاویز لی ہیں، صوبوں کو کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ایس او پیز فائنل کریں، یہ تمام تجاویز وزیراعظم کی زیر صدارت این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اس ضمن میں آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ