اقرا عزیزنے گورارنگ کرنے والی کریم کے اشہتار میں کام کرنے سے انکار کر دیا

لاہور(سی این پی) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریم کا اشتہار کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اقرا عزیر کو ایک نجی کمپنی نے گورا رنگ کرنے والی کریم کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش کی جس کو اداکارہ نے نامناسب قرار دیتے ہوئے پیشکش ٹھکرا دی۔اداکارہ کے اس فیصلے کو انکے منگیتر یاسرحسین نے بے حد سراہا اور انہیں آئندہ بھی اس طرح کے اشتہارات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے حوصلہ افرائی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں