دہلی (سی این پی )بھارتی سنیما ایسوسی ایشن کی جانب سے پروموٹرز کو عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے ساتھ شو منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اپنی آواز کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں، دنیا بھر سے لوگ ان کے شو اور کانسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے دور دور سے آتے ہیں۔گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں سے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے، اس تمام صورتحال کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے مواد نشر کرنے اور اداروں کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔دی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلوائس نے بھارتی پروموٹرز کارل کلرا اور نرمل دھلی ول کو معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کانسرٹ منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا جو کہ کینیڈا اور امریکا میں 4 اور 20 اکتوبر کو ہونا تھا۔بھارتی فیڈریشن نے انتباہی خط میں یہ بات واضح کی کہ ہمیں پوسٹرز موصول ہوئے ہیں جس میں بھارتی پروموٹر پاکستانی گلوکار کے ساتھ ہونے والے کانسرٹ کی تشہیر کررہے ہیں جب کہ ہم نے بھارتی گلوکار، اداکار، میزبان کو پہلے ہی منع کیا ہوا تھا کہ وہ کسی پاکستانی آرٹسٹ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ ملک کی عزت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لئے مذکورہ شو کو فوری طور پر منسوخ کریں .واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فیڈریشن نے گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان جانے کی وجہ سے پابندی عائد کی تھی۔
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی