مظفرآباد(سی این پی) آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث بند دفاتر کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری آنے پر دفاتر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر پر ہوگا تاہم تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔23مارچ سے کورونا وبا کے پیش نظر آزاد کشمیر کے دفاتر بند کیے گئے تھے جو اب قریبا چار ماہ سے زائد عرصے کی بندش کے بعد کھولے گئے ہیں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیرحکومت نے کورونا وبا کا پھیلا ئوروکنے کے لیے عیدالاضحی پر لاک ڈائون کے نافذ کیا تھا۔لاک ڈائون کے دوران آزادکشمیر میں پارکس اور سیاحتی مقامات بند رکھے گئے تاہم میڈیکل اسٹورز، بینک، پٹرول پمپس، کریانہ، بیکری، سبزی و فروٹ شاپس کو لاک ڈائون سے استثنی دیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری