کیمبرج نے اے اور او لیول کی ڈائون گریڈنگ واپس لے لی

کراچی(سی این پی)کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں اے اور او لیول کے نتائج میں ڈائون گریڈنگ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون 2020 میں جو گریڈز دیئے گئے تھے وہ متوقع یا predicted grades سے کم نہیں دیئے جائیں گے۔ اس طرح پہلے جن طلبا کا رزلٹ ڈائون گریڈ کیا گیا تھا ان کے نتائج واپس لے لئے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق جن طلبا کے متوقع گریڈز سے زیادہ بہتر گریڈ ہیں وہ اسی طرح برقرار رہیں گے۔ نئے گریڈز سے یونیورسٹیز کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 11 اگست کے جاری کردہ نتائج میں بہت سے طلبا کو ڈائون گریڈ کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں