ریاض(سی این پی) سعودی عرب میں شہریوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے انتظار میں ہے لیکن حکومت نے اب تک عالمی پروازوں سے پابندیاں نہیں اٹھائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوی ایشن نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ جیسے ہی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے احکامات جاری ہوں گے مطلع کر دیا جائے گا۔سعودی ایوی ایشن نے بتایا کہ حکومت نے اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے پروازوں کی بحالی کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ رواں سال اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے)مذکورہ خبر کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دے چکا ہے۔حالیہ دنوں سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے وضاحت کی تھی کہ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، تاحال اس قسم کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کرونا کیسز میں کمی سے مشروط ہے۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا