کراچی(سی این پی)صدر آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ تاجروں کو 10سے12ارب تک نقصان ہوچکا ہے، 2 روز سے مارکیٹوں میں کاروبار ہی نہیں ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر نے حالیہ بارشوں کے باعث تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کے باعث تاجروں کو کاروبار میں شدید نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیوریج کا نظام نہ ہونے سے ہربار نقصان ہوتا ہے، بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے کاروبار متاثر ہے، دو دن کے دوران اربوں کا نقصان ہوا ہے۔خیال رہے کہ بارش کی وجہ سے کراچی شہر کے بیشتر رہائشی اور کاروباری علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ پر2.1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف مسرور بیس پر4ملی میٹر پی ایایف فیصل بیس پر2.5ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 3ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ محکمہ موسمیات نے نئے اسپیل کی بھی پیش گوئی کردی۔
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم