سندھ حکومت کا زرعی قرض اور ٹیکس کے حوالے سے بڑ ا مطالبہ

کراچی(سی این پی) سندھ حکومت نے وفاق سے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ملک کا کاشتکار مقروض درمقروض ہوتاجارہا ہے، کپاس، ٹماٹر،مرچی اور دیگر نقد فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنیکااعلان کرے۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ متاثرہ 20 اضلاع کوآفت زدہ قرار دے چکی ہے، حکومت سندھ کاشتکا روں کی بحالی کے تمام اقدامات کرے گی۔وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ متاثرہ فصلوں کے صوبائی زرعی ٹیکس معاف کیے جائیں گے، وفاق کی غلط پالیسی سے زرعی شعبہ پہلے ہی شدید دبا ئومیں ہے، کھاد،دوائوں، ڈیزل،بجلی اورگیس کی قیمت میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا کاشتکار مقروض درمقروض ہوتاجارہا ہے، آفت زدہ اضلاع حالیہ بارشوں سے شدید متاثرہوئے ، کپاس، ٹماٹر،مرچی اور دیگر نقد فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں، چاول،گنے اور باغات کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ پرانے زرعی قرضوںکی وصولی میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے اور کاشتکاروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں