اسلام آباد (سی این پی) حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے 105ارب42 روپے کے فنڈز جاری کردیئے جبکہ پہلی سہ ماہی میں 116ارب کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا ہدف ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ملکی ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک کھرب پانچ ارب بیالیس روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک کھرب 16 ارب کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا ہدف ہے ، جس میں سے ایک کھرب روپے سے زائد فنڈز دو ماہ میں جاری کئے جاچکے ہیں۔پلاننگ کمیشن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں کیلئے مجموعی طور پر سات ارب چالیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے، جولائی اور اگست میں کابینہ ڈویژن کیلئے ساڑھے13 ارب روپے ،خزانہ ڈویژن کیلئے 12 ارب 94 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔پلاننگ کمیشن نے بتایا کہ این ایچ اے کیلئے 20 ارب اکانوے کروڑ روپے، آبی وسائل ڈویژن کیلئے 13 ارب 55 کروڑروپے، پیپکو، این ٹی ڈی سی کیلئے2 ارب39 کروڑروپے جاری کئے گئے۔کمیشن کے مطابق دو ماہ میں آزاد کشمیر حکومت کو4 ارب چھیانوے کروڑ، گلگت بلتستان کو 4 ارب 45 کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا