حکومت کا رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے زیروریٹڈ صنعتوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ زیرو ریٹڈ صنعتوں کے لیے بجلی ٹیرف پر اجلاس ہوا اس دوران 5زیرو ریٹڈ صنعتوں کو 7.5سینٹ فی یونٹ پر بجلی دینے پر اتفاق کیا گیا۔عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ اگلے سال جولائی اور اگست کے لیے 7.5 سینٹ اور بعد میں9 سینٹ فی یونٹ بجلی ملے گی، اگست کے بعد بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ زیرو ریٹڈسیکٹر کو گیس 6.5ایم ایم بی ٹی یو میں فراہم کی جائے گا، ایکسپورٹرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایک بیان میں مشیرتجارت رزاق دائود نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی بہتری میں تجارت کا اہم کردار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ملکی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے میں ٹریڈآفیسرز کا اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں