سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی

کراچی(سی این پی)عالمی منڈی میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہو گیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی بازار میں سونا 6ڈالر کمی سے 1927ڈالر فی اونس ہو گیا جس کے بعد آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ملک میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اورفی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 15 ہزار وپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے کمی سے 98 ہزار 594 روپے کا ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں