سید نور نے پنجابی فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سی این پی) ہدایت کار سید نور نے پنجابی فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ بنانے کا اعلان کر دیا۔ فلم کی کہانی ہدایتکار کی اپنی تحریر ہے جس کا میوزک پنجابی لوک دھنوں پر مشتمل ہو گا۔ سید نور نے ایک نجی سٹوڈیو کی تقریب کے دوران نئی فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم ’’باجرے دی راکھی ‘‘بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے تاہم فلم کی کاسٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔ فلم بہترین پنجابی لوک میوزک پر مبنی ہو گی۔واضح رہے کہ سید نور پاکستانی فلم انڈسٹری میں تخلیقی کام کرنے کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتے ہیں ان کی ڈائریکشن میں بنائی گئی فلمیں بہت مشہور ہوئیں جن میں چوڑیاں، سرگم، دیوانے تیرے پیار کے، مہندی والے ہتھ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں