اسلام آباد (سی این پی) اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور جاپان کے درمیان 500 ملین ین کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے میں ویسٹ منیجمنٹ کے لیے 29 گاڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپان اور اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مابین سولڈ وسیٹ مینجمنٹ کے لیے گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا، گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔وزارت اقتصادیات کے سیکٹری نور احمد اور جاپان کے سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے، گرانٹ کی کل لاگت 500 ملین ین ہے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کے لیے 29 گاڑیاں اور دیگر سامان شامل ہے۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ حکومت جاپان پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھے گی جبکہ سیکریٹری نور احمدنے ویسٹ مینجمنٹ کیلئے گرانٹ پر حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا۔سیکرٹری اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ جاپان نے ہمیشہ قدرتی آفات سے نمٹنے ، سیلابوں ، زلزلوں سمیت دیگر آفات میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر حکومت پاکستان جاپان کی حکومت اور عوام کی شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔یاد رہے چند روز قبل معاون خصوصی زلفی بخاری سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کوننوری ماتسودا کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں تربیت یافتہ افرادی قوت کو جاپان میں روزگار فراہم کرنے پربات چیت کی گئی اور پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں 3روزہ جاب فیئرکرانے کی تجویز زیر غور آئی۔جاپانی سفیر نے کہا تھا کہ جاپان کو آئی ٹی اورنرسنگ کیئر میں تربیت یافتہ افرادکی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں آئی ٹی کی تربیت یافتہ افرادی قوت اپلائی کر سکتی ہے۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا