کراچی(سی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی۔بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔نیپرا حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کے الیکٹرک میں سرمایہ کاری کے اثرات تو نظر نہیں آ رہے، ہم نے بارشوں میں بہت لوڈ شیڈنگ دیکھی۔کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بارشوں کے دوران فیڈرز کو سیفٹی کے باعث بھی بند کیا گیا تھا، بارشوں کے باعث ہمیں کچھ فیڈرز 6 روز تک بھی بند رکھنا پڑے۔سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ ہم نے نیپرا اہداف کے مقابلے زیادہ سرمایہ کاری کی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے جتنا کچھ بتا رہی ہے نظر تو کچھ نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ صارفین بھی کے الیکٹرک سے مطمئن نہیں، اعلی عدالت بھی آپ سے مطمئن نہیں ہے، کے الیکٹرک کی باتیں سن کر سرمایہ کاری کے نام پر صارفین پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری