اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یو این اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی اے پی سی، قرارداد اور ملکی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن کی اے پی سی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، پاکستانی فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے، بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کے خلاف سرگرم عمل ہے، ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔قبل ازیں مشیر پارلیمانی امور بابراعوان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا اے پی سی میں پوری اپوزیشن قوم کے سامنے بے نقاب ہوئی، یہ نیب اور تحقیقاتی اداروں کو مطلوب افراد کی کانفرنس تھی، قومی ادارے قابل احترام ہیں، ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔وزیراعظم نے کہا نواز شریف کی تقریر مجھے کیوں نکالا کا پارٹ ٹو تھی، تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت پوری قوم کے سامنے آئی، احتساب کا عمل جاری رہے گا، نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ