اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ نے ریلوے ملازمین کی مستقلی کے خلاف پاکستان ریلوے کی اپیل مسترد کر دی۔ریلوے ملازمین کی مستقلی کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ریلوے میں ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے میں کوئی سسٹم ہی نہیں جس کے تحت لوگوں کو نوکری پر رکھا جائے، ملازمین دس دس سال سے ریلوے میں ملازمت کر رہے ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ بھرتیوں کے وقت قابلیت اور میرٹ کیوں نہیں دیکھا جاتا؟ ملازمین کو رکھ لیتے ہیں پھر کہتے ہیں کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے ریلوے میں ملازمین کی مستقلی کے خلاف پاکسان ریلوے کی اپیل خارج کر دی۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل