اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہم دوا ساز کمپنیز کے دبائو میں نہیں آئے اور ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دوائوں کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق بات کی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جو دوائیں مہنگی ہوئیں وہ لائف سیونگ اور پرانے فارمولے والی ہیں، ان دوائوں کی قیمتوں پرمناسب تبدیلی نا آنے سے یہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں اور غائب ہونے والی دوائیں بلیک میں ملنے لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضروری تھا کہ دوائوں کی قیمتیں ایسی ہوں کہ سب کی پہنچ میں ہوں، وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھیں اب با آسانی دستیاب ہوں گی، حکومت اور ڈریپ کا کام دوائوں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، مارکیٹ میں ناپید دوائوں کی قیمت کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں، ہم دوا ساز کمپنیز کے دبائو میں نہیں آئے، ایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کر رہے ہیں اور تمام صحت کے اداروں میں ریفارمز لا رہے ہیں، جن دوائوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ان کی لسٹ ویب سائٹ پر دی جائے گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے 94 دوائوں کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلوکی دوائیں مہنگی کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھ،کان، دانت، منہ، اور بلڈ انفیکشن کی دوائوں کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دوائوں کی دستیابی کم ہونے سے وفاقی حکومت کو مجبوراََاضافہ کرنا پڑا۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی