اسلام آباد(سی این پی) یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر، برانڈ گھی 4 روپے فی کلو اور برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک 5 روپے تک مہنگا کیاگیا ہے جب کہ دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے اور بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے 38 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ، ٹی وائٹنر اور کافی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے 20 روپے تک اضافہ کیاگیا ہے جس سے 90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر98 روپے ہوگئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر کپڑے دھونے کے ڈٹرجنٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل