لاہور(سی این پی) پاکستانی طالبہ اسوہ زینب نے مضمون نویسی کا عالمی مقابلہ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، لاہور کی طالبہ اسوہ زینب نے مضون نویسی کا عالمی مقابلہ جیت لیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی دنیا کی کم عمر ترین طالبہ ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسوہ زینب نے بتایا کہ میرے مضمون کا عنوان ماڈل اقوام متحدہ ماڈل ورلڈ کے لیے یعنی کہ ایک مثالی دنیا کیسی ہے۔پاکستانی طالبہ نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑی فخر کی بات ہے کہ ایک طرف میرے ملک کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور دوسری جانب میں پاکستانی یوتھ کی جانب سے آن لائن بات کروں گی۔ اسوہ زینب نے کہا کہ اس دن میں ماحولیاتی تبدیلی پر بات کروں گی۔پاکستانی طالبہ نے ملکی مسائل سے متعلق بین الاقوامی دنیا کو بھی آگاہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید