پناہ کاورلڈ ہارٹ ڈ ے پرخصوصی واک کااہتمام، سیاسی نمائندگان،سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد میں شرکت

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے زیر انتظام “ورلڈ ہارٹ ڈے”نہایت اہتمام سے منایاگیا،سیمینار اورواک منعقد کی گئی ،جس میں ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،واک کامقصدلوگوں کودل کے امراض اوراحتیاط سے متعلق آگہی وشعور دیناتھا،واک شرکاء نے اس عزم کااعادہ کیاکہ دل کونقصان پہنچانے والے بنیادی عوامل تمباکونوشی،شوگری ڈرنکس اورچکنائی کو ترک کرتے ہوئے صحت مند زندگی اختیار کرینگے،دل کوبیماریوں سے پاک اورمضبوط بنانے کے لئے پناہ کاپیغام عام کرینگے ۔منگل کے روز پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )نے ون فائیو لیاقت باغ راولپنڈی سے لے کر راولپنڈی پریس کلب تک خصوصی واک کااہتمام کیا،پناہ واک کی قیادت جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن وپناہ سینئر رہنمائوں سابق سرجن جنرل پاکستان کمال اکبر،میجر جنرل (ر) اشر ف خان،ڈاکٹرعبدالقیوم اعوان،ڈاکٹرشہنازحمیدمیاںودیگرنے کی،جس میں ان کے ہمراہ عوامی مسلم لیگ رہنما وممبرقومی اسمبلی شیخ راشد شفیق،پیٹرن انچیف سویٹ ہومزوپیپلزپارٹی کے سینئر رہنما زمرد خان،ممبرصوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان،سابق ممبرصوبائی اسمبلی تحسین فواد،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدرملک ابرارحسین،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدرابراراحمدخان،سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ اسراراحمد،انصاف لائرز فورم ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ عزیزالرحمن ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر جواداصغرایڈووکیٹ،مہرمحمدیارایڈووکیٹ،سید شفقت عباس شاہ ایڈووکیٹ،، مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی ترجمان راجہ شاہد ظفر،جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی سیکرٹری اطلاعات قدسیہ مدثر ، نائب ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق،منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کی ڈائریکٹرناہیدمظہر،جنرل سیکرٹری آسیہ کریم ،صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی رجسٹرڈ شرجیل میر،پی پی پندرہ کی صدر نورین ریاست ،پیپلزپارٹی خاتون رہنما سمیراگل،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن کینٹ راولپنڈی پیپلزپارٹی راجہ حسنین اشرف،نجات ٹرسٹ ،فاطمہ ملک ویلفیئرٹرسٹ،کنڈی پیشنٹ ایسوسی ایشن ،پی ایم اے ،تھیلیسیمیاایسوسی ایشن ،پاکستان فیملی فزیشن ،بلڈپریشر سوسائٹی اورسول سائٹی کے ممبرا ن کی کثیر تعدادنے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر واک کے شرکاء نے اپنے خطاب میں کہاکہ ورلڈ ہارٹ ڈے کا آغاز 1999 میں ہوا تھا،جوپاکستان سمیت دنیا بھر میں 29 ستمبر کومنایاجاتاہے ،اس کے انعقاد کامقصد لوگوں کو یہ بتاناہے کہ دل کی بیماری اور فالج موت کی دیگروجوہات میں سے سب سے بڑی وجہ ہیں،پاکستان میں ہر ڈیڑھ منٹ بعدہارٹ اٹیک کی وجہ سے قیمتی انسانی جاں کاضائع ہونا تشویش ناک ہے ،اس بیماری کے جنم لینے میں تمباکونوشی،چینی اورچکنائی سے بننے والی اشیاء کے استعمال کابڑاہاتھ ہے ،جن سے نجات پاکر دل کے امراض سے بچاجاسکتاہے ،اس موقع پرسماجی تنظیموں کی جانب سے اپیل کی گئی کہ ورلڈ ہارٹ ڈے قلبی امراض کے خطرے کو کم کرنے کے لئے روک تھام کے اقدامات کی آگہی کو فروغ دیتا ہے ، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام ہرسال واک ،آگہی سیمینارز کاانعقادکیاجاتاہے تاکہ عوام کوبنیادی آگہی دے کرجان لیواامراض سے بچایاجاسکے، حکومت کوچاہیے کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے اپنا کردار اداکرے ،بالخصوص نوجوان نسل اوربچوں کومضر صحت اشیاء سے دوررکھنے کے لئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے ،تاکہ معاشرہ صحت مند رہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں