ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 993 ارب روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد(سی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولی 993 ارب روپے تک پہنچ گئی، انکم ٹیکس سال 20-2019 کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 8 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 24 ارب سے زائد ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا ستمبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 993 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 969 ارب روپے تھا۔ایف بی آر کے مطابق ستمبر 2020 میں ایف بی آر نے 400 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ستمبر کے مہینے میں ٹیکس وصولی ہدف سے 18 ارب روپے کم رہی۔خیال رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس سال 20-2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 8 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی تاہم ایف بی آر نے اس میں توسیع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں