اسلام آباد (سی این پی)ادارہ شماریات نے تجارتی خسارے سے متعلق کہا ہے کہ ستمبر 2019 کے مقابلے میں ستمبر 2020 میں تجارتی خسارے میں 19.49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب رواں مالی سال کے خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 5.80 ارب ڈالر رہا۔بتایا گیا ہے کہ ستمبر2019کے مقابلے میں ستمبر 2020میں تجارتی خسارہ 2.39ارب ڈالرتک جاپہنچا۔ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ستمبر میں برآمدات 18 میں فیصد اضافہ ہوا، اگست میں1.58 ارب ڈالر کی برآمدات ستمبر میں بڑھ کر 1.87ارب ڈالر رہی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں درآمدات28فیصداضافے سے4.26ارب ڈالرسے تجاوزکر گئی، اگست2020میں3.32ارب ڈالرکی درآمدات کی گئی تھی۔مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 3 ماہ میں برآمدات 5.51 ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.46 ارب ڈالر رہی اور رواں مالی سال 3 ماہ میں درآمدات 0.56 فیصد بڑھ کر 11.26 ارب ڈالر رہی۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ