کراچی(سی این پی)کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں نے پاکستان کا پہلا آرٹیفشل انٹیلیجنس(مصنوعی ذہانت)پر مبنی سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو چاولوں کی کوالٹی کی جانچ کرتا ہے۔یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس(این سی اے آئی)کے تیار کردہ اس سافٹ وئیر کا نام رائس کوالٹی اینالائزر رکھا گیا ہے جو کہ مشین لرننگ کے ذریعے چاولوں کی 7 خصوصیات بتاتا ہے جس میں چاول کی لمبائی، چوڑائی، وزن اور 60 سیکنڈز سے کم وقت میں چاولوں کے ٹوٹنے کا تناسب بتا سکتا ہے۔رائس کوالٹی اینالائزر 99 فیصد تک درست نتائج فراہم کرتا ہے جب کہ یہ جدید ترین جاپانی اور امریکی سافٹ وئیرز کی طرح ہے لیکن جاپانی ورژن کے مقابلے میں زیادہ موثر ہے۔یہ سافٹ وئیر پاکستان کے ماحولیاتی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور یہ چاول کی صنعت کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس(این سی اے آئی)کے ریسرچ ایسوسی ایٹ اور رائس کوالٹی اینالائزر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ ٹیم کے ممبر حافظ احسن الرحمن نے اس کامیابی کو پاکستان کے چاول کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔اس وقت پاکستان میں ایک پرانے طریقہ کار کے تحت چاولوں کی کوالٹی انسانوں اور دیگر آلات کے ذریعے ہی جانچی جاتی ہے، اس سلسلے میں ڈھائی ٹن چاولوں میں سے 8 کلو چاول کا سیمپل نکال کر چاول کی کوالٹی کی جانچ کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان دنیا میں چاول پیدا کرنے والا دسواں بڑا ملک ہے اور چاول کی فصل ملک کے لیے غیرملکی زرمبادلہ حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ