کوئٹہ(سی این پی)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زیر تعمیر پل پر کام کرنیوالے مزدوروں پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے ، حملے کے زخمیوں میں 5 مزدور اور2 راہگیربچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر دستی بم حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم زیر تعمیر پل پر کام کرنیوالے مزدوروں پر پھینکا گیا۔پولیس کے مطابق دستی بم حملے کے زخمیوں میں 5 مزدور اور2 راہگیربچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل ٹیم اسمنگلی روڈ پر جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔یاد رہے رواں سال اگست میں کوئٹہ میں بروری روڈ پر دکان پر دستی بم حملے میں بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں اے این ایف اہل کار بھی شامل تھے۔چمن بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، خوف و ہراس پھیلانا اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کو شامل کیا گیا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات