اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کو رکن قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی سمیت تمام دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت سے متعلق جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، انہوں نے 11 جون کوکاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ریٹرننگ افسر نے 18جون کو کاغذات منظورکیے جب کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی۔درخواست گزار نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے لیکن چھپایا، انہوں نے غیر قانونی طورپرپبلک آفس سنبھال رکھاہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کو نااہل کیا جائے۔اس موقع پر درخواست گزارکے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے بتایا کہ فیصل واوڈاکو 29 جنوری کو نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کا حکم دیاگیا لیکن ان کی جانب سے آج بھی جواب داخل نہیں کرایا جاسکا۔جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واوڈا نے عدالتی نظام کا مذاق بنارکھا ہے، وہ گھربیٹھے ہنس رہے ہوں گے۔اس پر جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے، مجھے معلوم ہے کہ اس کوکیسے ہینڈل کرناہے۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈاکے کاغذات نامزدگی سمیت تمام متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات