فیصل آباد(سی این پی)دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ فیصل آباد میں کینسر کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے لیکن ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کے فقدان کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سالانہ کینسر کے 90 ہزار نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ الائیڈ ہسپتال کا کینسر وارڈ پورے سینٹرل پنجاب کے مریضوں کے لئے واحد سرکاری علاج گاہ ہے۔کینسر وارڈ میں روزانہ سینکڑوں مریض چیک اپ کے لئے آتے ہیں جبکہ ہسپتال میں انتہائی رش کے باعث کیمو تھراپی اور ریڈیو تھراپی کے لئے مریضوں کو کئی روز تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے حکومت دیگر ہسپتالوں میں بھی کینسر وارڈز بنائے۔انچارج کینسر وارڈ ڈاکٹر محمد خالد کے مطابق کینسر وارڈ میں 8 اضلاع کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ عوامی آگہی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی سطح پر کینسر وارڈ قائم ہونے سے مرض کی بر وقت تشخیص ممکن ہوسکتی ہے جس سے مریضوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔کینسر کی ادویات عام طور پر انتہائی مہنگی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کے باعث مریض سوشل ویلفئیر اور بیت المال کے چکر لگانے پر بھی مجبور ہیں۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا