لاہور(سی این پی)پنجاب میں اعلی تعلیم کیساتھ کھیلنے والے بیوروکریٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عثمان خالد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد پر 7 الزامات عائد کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق عثمان خالد پر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کو سازش کے تحت بدنام کرنے کا الزام ہے۔ عثمان خالد پر بغیر کسی وجہ کے 6،6 ماہ تک فائلیں روکنے کا بھی الزام ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان خالد کیخلاف پنجاب ہائر ایجوکیشن نے بھی چارج شیٹ جاری کی تھی۔ پی ایچ ای سی کے مطابق عثمان خالد نے ادارے کو بدنام کرنے کیلئے الزامات لگائے۔ پی ایچ ای سی کے مطابق عثمان خالد نے بدنام کرنے کیلئے ایکریڈیشن کمیٹی پرالزامات لگائے، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عثمان خالد پر وائس چانسلرز کیساتھ ہتک آمیز رویہ، نازیبا الفاظ کے استعمال کا الزام ہے۔ پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیز کے متعدد وائس چانسلرز، اساتذہ نے عثمان خالد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف