مسقط(سی این پی)عمان نے نئے سال کے آغاز پر پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان میں 2021 شروع ہوتے ہی سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی لگ جائے گی، اس سلسلے میں ایک فرمان میں کہا گیا ہے کہ اگلے برس سے سلطنت میں پلاسٹک کی تھیلی کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ماحولیاتی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سلطنت میں ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔بیان کے مطابق سلطنت میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہو جائے گا۔بیان میں سلطنت کے شہریوں کو پابندی کے اطلاق کے سلسلے میں خبردار بھی کیا گیا ہے، اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ کیا آپ تیار ہیں؟واضح رہے کے عمان میں ہر سال کروڑوں کی تعداد میں شاپنگ بیگز استعمال کیے جاتے ہیں جس سے زیر زمین آبی مخلوق کو نقصان پہنچتا ہے، علاوہ ازیں یہ پلاسٹک کے لفافے ماحولیاتی آلودگی کا بھی باعث بنتے ہیں۔عمان کے محکمہ ماحولیات نے یکم نومبر سے ڈائنامائٹ نامی جزیرہ بھی عوام کے لیے کھول دیا ہے، اپریل میں اس جزیرے کو بند کیا گیا تھا، جس کے بعد مئی کے آغاز سے اکتوبر تک یہاں عوام کے داخلے پر پابندی تھی۔حکومت کی جانب سے داخلے کی پابندی مچھلیوں، سمندری مخلوق اور کچھوئوں کی افزائش کی وجہ سے عائد کی گئی تھی کیوں کہ سیاحوں کے آنے کی وجہ سے یہاں پر آلودگی پھیل گئی تھی جس نے آبی مخلوق کو نقصان پہنچایا تھا۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا