راولپنڈی(سی این پی )زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 278 رنز کا ہدف برابر کر دیا ہے جس کا فیصلہ اب سپر اوور میں ہوا۔پاکستان اور زمباوے کے درمیان تیسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔زمبابوے کے شان ولیمز 118 رنز بنا کر ناٹ آوَٹ رہے جبکہ پاکستانی باؤلر محمد حسنین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ٹاس کے بعدبات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان، خوشدل شاہ، وہاب ریاض اور محمد حسنین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ظفرگوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین اسکواڈ کا حصہ رہے۔ عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا۔پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے زمبابوے کا207 رنز کا ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر35ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا تھا۔سیریز کے پہلے میچ پاکستان نے زمبابوے کو26 رنز سے شکست دی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جو کہ 8،7 اور10 نومبر کو شیڈول ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری