اسلام آباد(سی این پی)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے ایک مرتبہ پھر تمام ٹیکس گزاروں کو یاددہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے حتمی تاریخ 8 دسمبر 2020 تک جع کرا لیں کیونکہ اس تاریخ میں مزید توسیع نہیں ھوگی۔ ایف بی آر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 کے تحت و ہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی یا اس سے زیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ایسے افراد جن کاسالانہ کمرشل بجلی کا بل 5 لاکھ سے زائد ہو یا وہ افراد جن کی کاروباری آمدنی ٹیکس سال میں تین لاکھ سے تجاوز کر جائے وہ بھی اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ چھ لاکھ سے زائد آمدنی والے تنخواہ دار افراد کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔ ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ سالانہ ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب
سعودی عرب اور پاکستان میں معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری