لاہور (سی این پی) سیکیورٹی حکام نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا جس نے لاہور سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے بنارکھے تھے۔ایڈیشنل آئی جی ایڈمن کا کہنا ہے کہ خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ تمام اسٹیشنوں پر اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کمانڈوز بھی تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ ٹرینوں میں ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا۔اے آئی جی ایڈمن کا کہنا ہے کہ ریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی بھی سخت کردی ہے۔خیال رہے کہ ملزمان کو دو روز قبل سی ٹی ڈی نے شاہدرہ سے گرفتار کرکے بارودی مواد، اسلحہ، غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ