اسلام آباد(سی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے 750 سے زائد جھوٹی نیوز ویب سائٹس کو استعمال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 14 نومبر کو پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف ڈوزیئر کے تفصیلات شیئر کیں، ڈوزیئر میں ٹھوس شواہد فراہم کیے جس کا بھارت جواب نہیں دے سکا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈوزیئر میں واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف مختلف تنظیموں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں ہمارے مندوب نے وہ ڈوزیئر پیش کیا، سیکیورٹی کونسل کے مستقل ممبران ممالک کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا، یورپی یونین کے ممبران کے علاوہ دیگر عالمی برادری کو بھی ڈوزیئر پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج انڈین کرونیکلز کے بارے میں بات کریں گے، بھارت پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کے لیے 15 سال سے کام کر رہا تھا، بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے یہ جعلی کام کر رہا تھا، اس ایکٹیویٹی کا دائرہ 116 ممالک تک پھیلا ہوا تھا، ساڑھے 700 سے زائد جھوٹی نیوز ویب سائٹ کو استعمال کیا گیا، 10 کے قریب این جی اوز اور تھنک ٹینک کا استعمال کیا گیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جعلی مظاہرے اور ایونٹس کروائے جاتے رہے، یورپی یونین میں پارلیمنٹری گروپس ترتیب دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں یہ گروپس حرکت میں آئیں گے، فرینڈز آف بلوچستان بھارت کے پروپیگنڈے کے پرچار کے لیے بنایا گیا، بھارت ان گروپس کے ذریعے غلط معلومات پھیلا رہا ہے، بھارت ان گروپس کے ذریعے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار میں ملوث ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ ٹوڈے کے نام سے ویب سائٹ بنائی گئی، جعلی میگزینز اور تھنک ٹینکس کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی جعلی معلومات پھیلانے میں ملوث ہے، جعلی آرگنائزیشنز کو انڈیا فنڈنگ کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف ایک بدنام مہم شروع کی گئی ہے، فیٹف میں بھی پاکستان مخالف ایک مہم چلائی گئی لیکن ہم نے دنیا بھر میں بھارت کو ایکسپوز کیا، پاکستان بھارت کا ہر سطح پر مقابلہ کر رہا ہے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ