لاہور، میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج میں غلطیوں کاانکشاف

لاہور(سی این پی)لاہور میں میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج میں غلطیوں کاانکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بعض طالب علموں کے نام اور رول نمبر تبدیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے نتائج میں غلطیاں سامنے آئی ہیں۔متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں نتائج میں غیر حاضر ظاہرکیا گیا۔طلبہ کی جانب سے غلطیوں کی شکایات پر انٹری ٹیسٹ کارزلٹ ویب سائٹ سے ہٹانا پڑگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں