حکومت کے پاس سینیٹ الیکشن تبدیل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو رائے دینے کا جواز نہیں،کنور دلشاد

اسلام آباد(سی این پی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی جواز نہیں کہ وہ سینیٹ الیکشن تبدیل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو رائے دی۔ کنور دلشاد کا کہنا تھا شو آف ہینڈکے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کے فیصلے میں حکومت نے بہت دیر کردی، شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانا آرٹیکل 226 سے انحراف ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی پیش کی گئی منطق سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے، سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون تبدیل کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں البتہ سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنی رائے دے سکتی ہے کہ قانون سازی کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں