نیب نے مولانا فضل الرحمان سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

پشاور(سی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب)نے مولانا فضل الرحمان سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق نیب پشاور نے جے یو آئی اور حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو اثاثوں کی تفصیلات دینے کیلیے خط لکھا ہے جس میں ان سے منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔اس کے علاوہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بینک اکائونٹس اور ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں