ملک میں کرونا کی لہر، ریلوے نے ایس او پیزمزید سخت کردیں

لاہور(سی این پی) ریلوے حکام نے ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ٹرینوں میں عملے کے ٹکٹ اپنے ہاتھ میں لیکر چیک کرنے پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی مہلک وبا کی دوسری لہر تباہی پھیلا رہی ہے،کرونا وائرس کے پیش نظر ریلوے حکام نے ایس او پیز مزید سخت کردیں۔ایس او پیز کے تحت ٹرین عملہ ٹکٹ اپنے ہاتھ میں لیکر چیک نہیں کرے گا اور عملہ کے کوچز میں داخل ہونے کے بعد دروازے بند کردئیے جائیں گے۔ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں کی کوچز کے دروازے ٹرین رکنے یا اسٹیشن پہنچنے پر ہی کھلیں گے جبکہ کوچز کے داخلی اور خارجہ دروازے یکساں نہیں ہوں گے، ٹرینوں میں داخل اور نکلتے ہوئے عملہ مسافروں سے سماجی فاصلے کو یقینی بنائے۔ہدایت کی گئی ہے ہر ٹرین کی صفائی کیلئے دو سوئیپرز مختص کیے جائیں اور ٹکٹ یا ریزرویشن حاصل کرنے کیلئے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ریلوے حکام کے مطابق ہر اسٹیشن پر ایک ویٹنگ روم آئسولیشن روم میں تبدیل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں