ڈائریکٹر جنرل پاک ایپا اور تاجروں کے مابین مذاکرات، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے پر اتفاق

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ایپا) کی ڈائریکٹر جنر ل فرزانہ الطاف شاہ نے ماحول کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے صنعت کاروں کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں مری بروری فیکٹری کا دورہ کیا جہاں فیکٹریز کے مختلف حصوں میں اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔یاد رہے کہ پاک ایپا نیشنل انوائرمینٹل کوالٹی اسٹینڈرڈ پر کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں صنعتکاروں او ر کارخانہ داروں کے ساتھ مذاکرات کرکے اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا مقصود ہے۔پاک ایپا کی پالیسی ہے کہ صنعتکاروں کو ایسی مناسب فضاء فراہم کی جائے کہ وہ ماحولیاتی معیارات کے حصول کے لیے درکار ہدایات پر عمل کرسکیں۔اسی مقصد کے لئے صنعتوں کی خاطر خاص معیارات ترتیب دیے جارہے ہیں تاکہ صنعتکاراپنی رضا مندی سے قواعد وضوابط پر عمل کرسکیں۔مری بروری آمد پر چیف ایگزیکٹو اسفن یاربھنڈارا نے پاک ایپا اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔انہوں نے مری بروری فیکٹریز میں ماحول کے تحفظ کے اقدامات پر ڈی جی کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے صنعتکاروں کے لئے خصوصی معیارات کی تشکیل اور ان کے ساتھ تعاون کرنے کو سراہا۔اسفن یار بھنڈارا نے کہا کہ پاک ایپا کی ٹیم نے دو سال پہلے بھی فیکٹریز کا دورہ کیا اور اس وقت جو رہنمائی فراہم کی اس کی روشنی میں مری بروری مسلسل زیروواٹر ویسٹ پر کام کررہا ہے۔یہاں ایک گھنٹے میں 16ہزار لیٹر پانی کی بچت کی جاتی ہے جس کے لئے ریورس آسموسس پر عمل کیا جاتا ہے جس میں سارے کا سارا پانی دوبارہ استعمال میں آجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں