مولانا خان شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا،فردوس عاشق

لاہور(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا خان شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا، حقائق چھپ نہیں سکتے۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کیلئے عمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت بارے پالیسی پر پوری قوم متفق ہے، پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں