وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز، کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی، عثمان بزدار نے سرکاری مصروفیات منسوخ کر دیں، وزیراعلی پنجاب کا کورونا ٹیسٹ لے لیا گیا۔ذرائع سی ایم آفس کے مطابق وزیراعلی پنجاب کو دو روز سے تیز بخار اور کھانسی ہے۔ عثمان بزدار کو کورونا کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں