اسلام آباد(سی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے ملکی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے عزم کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن روڈ میپ پر مشاورت مکمل کرلی، یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈیجیٹل گورننس ونگ نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے یو این ڈی پی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور روڈ میپ کو سراہا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے پاکستان پرعزم ہے، گورننس کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اہمیت کا حامل ہے۔ ٹیکنالوجیز کا استعمال حکومتی پالیسیوں کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اجلاس میں وزیر اعظم کو ابتدائی طور پر 5 ترجیحی ڈیجیٹل انٹروینشنز ٹرانسفارمیشن پر بریفنگ دی گئی۔ نادرا، احساس، پولیس انویسٹی گیشن اور سرمایہ کاری بورڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔بریفنگ کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ابتدا نادرا کی ڈیجیٹل رجسٹریشن اور ڈیجیٹل آئی ڈی سے ہوگی، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم پر بھی کام ہوگا۔ احساس پروگرام کے لیے ون ونڈو پورٹل کے قیام پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پولیس کی تفتیش کا روایتی مینوئل طریقہ کار بھی بدل کر ڈیجیٹلائزیشن کرنے پر غور کیا گیا، ملک بھر کے لیے ایک نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ بروقت ایکشن کے لیے ہیلپ لائن کو نیشنل پولیس بیورو سے منسلک کیا جائے گا۔اجلاس میں روزگار کی فراہمی سے متعلق مکمل ریکارڈ بھی ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پہلی بار قومی سطح پر نیشنل جاب پورٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت