مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر کلثوم پروین انتقال کر گئیں

اسلام آباد(سی این پی) مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر کلثوم پروین انتقال کر گئیں۔سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور انہیں 28 نومبر کو طبیعت بگڑنے پر اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کی علی الصبح انتقال کرگئیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کلثوم پروین کے اہل خانہ کو فون کرکے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور پروگریسیو سوچ والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا، کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی، پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کئی ارکان اسمبلی کورونا سے انتقال کرگئے ہیں جن میں پی پی کے جام مدد علی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور وزیراعلی سندھ کے بہنوئی بھی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں