پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد(سی این پی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ کے امیدواروں سے 26 دسمبرتک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر کے مطابق ضمنی الیکشن کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری کے نام ارسال کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ این اے 45 کرم اورپی کے 63 ،این اے 75 سیالکوٹ، پی پی 51 گوجرانوالہ، پی ایس 43، پی ایس 88 اورپی بی 20 بلوچستان کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں