کراچی(سی این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک چین مشترکہ فضائی مشق کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں پرواز کی۔ائیر چیف نے فضائی مشق میں حصہ لینے والے شرکا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا موجودہ حالات کے تناظر میں ملٹری ایوی ایشن ٹیکنالوجی دور جدید کی عسکری ضروریات کا ایک اہم جز ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین سیریز مشقیں دونوں فضائی افواج کیلئے ایک دوسرے کی جنگی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی، اس مشق سے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجودہ پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز