اسلام آباد میں شمشان گھاٹ کی چار دیواری کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد میں ہندو کمیونٹی کے انتقال کرنے والے افراد کی لاش کو جلائے جانے کی جگہ یعنی شمشان گھاٹ کی چار دیواری بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)نے ہندوئوں کے لیے مندر بنانے اور شمشان گھاٹ کی چاردیواری بنانے کے لیے این او سی جاری کر دیا۔سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں ہندو پنچائت کے صدر پریم داس کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو کمیونٹی کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کے لیے چار دیواری کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں