اسلام آباد(سی این پی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی منظوری کے بعد سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا گیا ہے۔ ریفرنس میں سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے مانگی گئی ہے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی تجویز پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دی۔ ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 122 چھ میں ترمیم پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں خفیہ بیلٹنگ سے ارکان کی خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے جس سے سینٹ الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھتے ہیں۔ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہونے سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی، اہم آئینی نکتے پر سپریم کورٹ اپنی رائے دے۔خیال رہے وفاقی کابینہ نے 15 دسمبر کو سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دی تھی۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی