صدر یورپی کمیشن کا کرونا ویکسین کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلہ

برسلز(سی این پی) یورپی کمیشن نے کرونا ویکسین کی مشروط مارکیٹنگ کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین برابری کی سطح پر تمام ممالک کیلئے دستیاب ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی جانب سے بائیو ٹیک اور فائزر کی تیار ویکسین کی مارکیٹنگ کی اجازت دی گئی ہے، یورپی میڈیسن ایجنسی کی سفارشات کے بعد لگنے والی یہ پہلی ویکسین ہوگی۔صدر یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ویکسین برابری کی سطح پر تمام ممالک کیلئے دستیاب ہوگی، ویکسین کی تیاری اور تقسیم یورپی اتحاد کی علامت ہے۔صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین میں 27 دسمبر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا جبکہ ویکسین کی ترسیل جنوری 2021 سے مستقل ہفتہ وار بنیادوں پر جاری رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلجیئم میں پہلی بار کرونا ویکسین 96 سالہ جوزہرمنس کو لگائی جائے گی، فائزر کی فیکٹری سے ویکسین یورپین ممالک کیلئے پولیس کے ہمراہ روانہ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں