اسلام آباد(سی این پی)صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہیں۔بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کاعہد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا، قائدِ اعظم ناصرف اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے بلکہ انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی ضمانت بھی دی۔اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے بھی بات کی۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری وبا پر قابو پانے کے لیے ہمیں دوبارہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری