آئیں نئے قومی جذبے کیساتھ قائد کے نظریات کو پھر سے زندہ کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آئیں قائد کے نظریات اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کو ایک نئی قومی روح کے ساتھ زندہ کریں۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم ولادت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کو اللہ اور اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر پختہ یقین تھا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم تمام شعبوں میں قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک نئے قومی جذبے کیساتھ قائد کے نظریات ایمان، اتحاد اور تنظیم کو پھر سے زندہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم قائد کے نظریات اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کو ایک نئی قومی روح کے ساتھ زندہ کریں۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اسٹینلے والپورٹ کا قائداعظم محمد علی جناح کے حوالے سے یادگار بیان بھی شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں