بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش، گورنر و وزیراعلی سندھ کی مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

کراچی(سی این پی)قائداعظم کے یوم پیدائش پر گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ اور دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔بانی پاکستان محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر گورنر و وزیراعلی سندھ نے مزارقائد پر حاضری دی۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے گورنر عمران اسماعیل کا استقبال کیا۔ گورنر اوروزیراعلی سندھ کی مزار پر آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔ عمران اسماعیل اور مراد علی شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں